Vision and Mission

Education, Training, and Skill Development.

وژن اور مشن

موجودہ دور میں تعلیم اور سماجی خدمت کے میدان غیر معمولی تبدیلیوں سے گزر رہے ہیں۔ نئی نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور عملی چیلنجز اس بات کے متقاضی ہیں کہ تعلیمی نظام محض کتابی علم تک محدود نہ رہے بلکہ زندگی کی حقیقی ضروریات، معاشرتی شعور، اور اخلاقی تربیت کو بھی اپنے دائرے میں شامل کرے۔ ڈیجیٹل انقلاب، سماجی ناہمواری، اور اقدار کے بکھراؤ کے پس منظر میں ایک ایسے ادارے کی ضرورت محسوس ہورہی ہے جو تعلیم کو سماجی اصلاح اور انسانی خدمت کے ساتھ جوڑ سکے۔ دورحاضر کے انہی تقاضوں کے پس منظر میں صفا فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ سوشل ڈیولپمنٹ کا قیام عمل میں آیا، تاکہ تعلیم کے ذریعے کردار سازی، مہارتوں کی تربیت، سماجی بیداری، اور فلاحِ عامہ کے منصوبوں کو ایک مربوط نظام کے تحت آگے بڑھایا جا سکے، اور قوم میں ایک باصلاحیت، باشعور اور خدمت گزار نسل تیار ہو۔ یہ فاؤنڈیشن تعلیم کے روایتی تصور سے آگے بڑھ کر اسلامی علم، عصری دانش، میڈیا بیداری، سوشل ویلفیئر، اور ڈیجیٹل تحفظ جیسے نئے میدانوں میں فکری و عملی قیادت فراہم کرتا ہے۔

-صفا فاؤنڈیشن کے تحت قائم ذیلی ادارے

صفا انسٹی ٹیوٹ فار میڈیا لٹریسی اینڈ جرنلزم
صفا انسٹی ٹیوٹ فار اسلامک لرننگ
اس کے دو اہم ستون ہیں جو ایک طرف فکری و اخلاقی تربیت، اور دوسری طرف میڈیا و ابلاغی مہارت کو فروغ دیتے ہیں۔ یہ ایک غیرمنافع بخشن ادارہ ہے جو انڈین ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے

ویژن (Vision)

“علم، اخلاق، اور خدمت کے امتزاج سے ایک ایسا باشعور اور عادل معاشرہ تشکیل دینا جو مثبت فکر، سماجی ہم آہنگی، اور انسانی وقار کا مظہر ہو۔”

صفا فاؤنڈیشن کا وژن ایک ایسی فکری تحریک کو پروان چڑھانا ہے جو انسان کو تعلیم یافتہ ہونے کے ساتھ باشعور، اخلاقی اور ذمہ دار شہری بنائے۔

ادارہ یہ یقین رکھتا ہے کہ ایک قوم کی اصل ترقی اس کے علمی معیار، فکری توازن، اخلاقی شعور، اور اجتماعی خدمت میں مضمر ہے

مشن (Mission)

:تعلیم و تربیت

معیاری، جامع اور اقدار پر مبنی تعلیم کا فروغ — اسکولوں، مدارس، ریسرچ مراکز، آن لائن لرننگ پلیٹ فارمز، اور تربیتی اداروں کے قیام کے ذریعے۔

 

:اسلامی افکار کی عصری تفہیم

اسلامی علوم، اخلاقی اقدار اور عصری دانش کے امتزاج سے علمی و فکری رہنمائی فراہم کرنا، اور جدید تقاضوں کے مطابق اسلامی فکر کی تعبیر و ترویج کرنا۔

 

:میڈیا لٹریسی و صحافت

میڈیا فہم، اخلاقی صحافت، اور ابلاغی ذمہ داری کو فروغ دینے کے لیے تربیتی پروگرام، ورکشاپس، ریسرچ، اور میڈیا مانیٹرنگ کا نظام قائم کرنا۔

 

:ہنرمندی و روزگار

نوجوانوں اور خواتین کے لیے اسکل ڈیولپمنٹ، پیشہ ورانہ تربیت، اور خود کفالت کے عملی مواقع پیدا کرنا۔

 

:سماجی بہبود و فلاحِ عامہ

صحت، ماحولیات، تعلیم، خواتین و اطفال کی فلاح، غربت کے خاتمے، اور کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر عمل درآمد۔

 

:ڈیجیٹل آگاہی و سائبر تحفظ

      آن لائن دنیا میں ذمہ دارانہ طرزِ استعمال، سائبر سکیورٹی، ڈیٹا پروٹیکشن، اور ڈیجیٹل اخلاقیات کے فروغ کے لیے آگہی و تربیت فراہم کرنا۔

 

:ریسرچ و اشاعت
علمی و سماجی موضوعات پر تحقیق، پالیسی پیپرز، اور تربیتی مواد کی تیاری و اشاعت — خصوصاً اردو زبان میں۔
 
بنیادی اقدار (Core Values)
 
علم و بصیرت (Knowledge & Wisdom)
 
دیانت و شفافیت (Integrity & Transparency)
 
خدمتِ انسانیت (Service to Humanity)
 
فکری توازن (Intellectual Balance)
 
سماجی انصاف (Social Justice)
 
بااخلاق ابلاغ (Ethical Communication) 
Contact with us

Have questions? Feel free to write us

Your advice means a lot to us. Please fill out this form and share your valuable suggestions with us.

Call expert

+91 8299624579

Write email

contact@safafoundation.com

Visit office

Nadwa Road Dali Ganj, Lucknow